Published 2 months ago in Poetry

Maikada

  • 8
  • 2
  • 0
  • 0
  • 1
  • 0

Maikada

Lyrics

یہ ہے میکدہ ۔ جگر مرادآبادی
یہ ہے میکدہ یہاں رِند ہیں، یہاں سب کا ساقی اِمام ہے
یہ حرم نہیں ہے اے شیخ جی، یہاں پارسائی حرام ہے
کوئی مست ہے کوئی تشنہ لب، تو کسی کے ہاتھ میں جام ہے
مگر اِس کا کوئی کرے گا کیا، یہ تو میکدے کا نظام ہے
جو ذرا سی پی کے بہک گیا، اُسے میکدے سے نکال دو
یہاں کم نظر کا گُزر نہیں، یہاں اہلِ ظرف کا کام ہے
یہ جنابِ شیخ کا فلسفہ، ہے عجیب سارے جہان میں
جو وہاں پئیو تو حلال ہے، جو یہاں پئیو تو حرام ہے

so nice

::
/ ::

Queue

Clear